لاہور جولائی 24 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور فیصل آباد پہنچ گئے۔ فیصل آباد کے سرکٹ ہاؤس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چودھری محمد سرور کی آمد۔ وزیراعلیٰ اور گورنر نے دیہی مرکز صحت ڈجکوٹ کو اپ گریڈ کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ دینے اور ٹراما سینٹر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس منصوبے پر 30کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چودھری محمدسرور نے ڈجکوٹ میں نئے سیوریج سسٹم کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ڈجکوٹ میں 40کروڑ روپے کی لاگت سے نیا سیوریج سسٹم بچھایا جائے گا۔ ڈجکوٹ میں سیوریج کے نئے پائپ بچھائے جائیں گے،ڈسپوزل تعمیر ہوگا اورنئی مشینری بھی فراہم کی جائے گی۔ عثمان بزدار اور چودھری محمدسرور نے کھرڑیانوالہ سے ساہیانوالہ انٹرچینج تک سڑک کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس منصوبے پر25کروڑ 60لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ اور گورنر نے فیصل آباد شہرکے لئے ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ 19ارب 33کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔ وزیراعلیٰ اور گورنرنے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید مشینری و آلات فراہم کرنے کے پروگرام کا اعلان کیا- فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے جدید مشینری و آلات کی فراہمی پر 39کروڑ 80لاکھ روپے لاگت آئے گی- وزیراعلیٰ اور گورنرنے ا لائیڈ ہسپتال کی ایمرجنسی کے آپریشن تھیٹرز کو اپ گریڈ کرنے کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد ر کھ دیا۔ آپریشن تھیٹرز کو تقریبا 39کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیاجائے گا- وزیراعلیٰ اور گورنرنے محکمہ بہبود آبادی کے علاقائی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ نیادرکھا-
15کروڑ روپے کی لاگت سے اس ادارے میں فیملی ویلفیئر ورکرز کو 2سالہ ڈپلومہ کرایا جائے گا- وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے سرکٹ ہاؤس کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا-