ہمارے بچے،ہمارا مستقبل، بچوں کی خوراک میں دھوکہ دہی پر سخت کریک ڈاؤن

 
0
382

لاہور ،مارچ 8(ٹی این ایس):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نومولود بچوں کی غذا میں غیر ضروری طور پر انفینٹ فارمولا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظرمیڈیکل سٹورز اور دکانوں سے اب تک60,000 ڈبے ہٹوا دیے۔مختلف برانڈز کی ایک قسم کی پراڈکٹ کے 41,000 جبکہ دوسری قسم کے19,000ڈبے ہٹوا ے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی خصوصی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیمیوں کی جانب سے انفینٹ فارمولہ میں دھوکہ دہی کرنے والی کمپنیوں کا مال مارکیٹ سے اٹھوانے کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے3,870 میڈیکل سٹورز اور دکانوں سے اب تک60,000سے زائد ڈبے ہٹائے جا چکے ہیں۔مختلف برانڈز کی ایک قسم کی پراڈکٹ کے 41,000 جبکہ دوسری قسم کے19,000ڈبے ہٹوا دیے گئے ہیں۔مارکیٹ میں موجودچاءئنہ سے درآمد شدہ پراڈکٹس کو فرانسیسی اور جر من کاکہہ کرفروخت کیا جارہا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈبوں میں سوراخ کر کے ناقابل استعمال بنا دیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق انفینٹ فارمولہ میں امپورٹ اور مارکیٹنگ ریگولیشن کی خلاف ورزیاں کی جا رہی تھیں جبکہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائیاں انفینت فارمولہ ریگولیشن کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئیں ہیں۔ ایک سال تک کے بچوں کے انفینٹ فارمولہ کی مارکیٹنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔چند فارمولہ کمپنیز کی دھو کہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کی وجہ سے مائیں اپنے دودھ کی بجائے انفینٹ فارمولہ کو ترجیح دیتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ناقص معیارکے انفینٹ فارمولہ کا بڑھتا ہوا استعمال بچوں میں غذائی اجزاء کی کمی کرنے کے ساتھ ساتھ ماؤں میں تیزی سے بریسٹ کینسرکے اضافے کا باعث بھی بن رہا ہے ۔ ایک سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے بھی صرف بہترین معیار کے انفینٹ فارمولہ کی محدود رسائی کی اجازت ہے مگر د ھوکہ دہی اور غلط لیبلنگ کرنے پرسخت کارروائی عمل میں لاتے رہیں گے۔