چئیرمین سینیٹ کے انتخاب پرن لیگ اندرونی اختلافات کی شکار

 
0
347

شاہد خاقان کو راجہ ظفرالحق اور شہباز شریف کوپرویز رشید کے نام اعتراض ہے: ذرائع

اسلام آباد، مارچ 08 (ٹی این ایس): چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کا معاملہ پرن لیگ ایک بار پھر اندرونی اختلافات کا شکار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو راجہ ظفرالحق کے نام پر اعتراض ہے جبکہ شہباز شریف ، پرویز رشید کو چئیرمین بنانے کے مخالف نکلے۔

ذرائع کا کہنا ہے  کہ شاہد خاقان عباسی نے پہلا انتخاب آزاد حیثیت میں راجہ ظفرالحق سے جیتا تھا اورایک پارٹی میں ہونے کے باوجود پرانے سیاسی مخالفت برقرار ہے۔

ذرائع  کے مطابق شہباز شریف اداروں کے خلاف بات کرنے والے کسی بھی شخص کو چئیرمین بنانے کے حق میں نہیں۔

مشاہد حسین سید کے بارے میں بتایا جارہا ہے ہے کہ وہ بھی موقع کی تلاش میں پر امید ہیں۔

دوسری طرف ن لیگ نے بھی ایک خاتون امیدوار کو چئیرپرسن منتخب کرانے کے آپشن پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع  کے مطابق ڈپٹی چئیرمین بلوچستان سے لائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نیشنل پارٹی اور پی کے میپ کو آزاد بلوچ سینیٹرز سے رابطوں کا کام سونپ دیا گیا ہے۔  ن لیگ کی تجویز ہے کہ بلوچستان کےتمام سینیٹرز مل کر ڈپٹی چئیرمین کیلیے نام دے دیں۔