انتخابات 2018میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس شروع

 
0
349

اسلام آباد27جولائی(ٹی این ایس)انتخابات 2018میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف متحدہ مجلس عمل اور ن لیگ کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا آغاز ہوگیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے جس کی سربراہی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی سے رابطے کے باوجود ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اے پی سی میں شریک ہیں۔قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایم کیو ایم نے عین موقع پر اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی وطن پارٹی کےسربراہ آفتاب شیر پاؤ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،سردار مہتاب، خرم دستگیر، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، مولانا فضل الرحمان،لیاقت بلوچ،ایازصادق، اکرم درانی، وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنر سندھ محمد زبیر، ایم کیو ایم کے فاروق ستار و دیگر اے پی سی میں شریک ہیں