ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

 
0
132

وہاڑی 03 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نو ٹیفکیشن کے مطابق آٹے کا20کلوگرام کا تھیلا 1100، آٹے کا 10کلوگرام کا تھیلا 550، چاول باسمتی کرنل کچی 123روپے، چاول باسمتی کرنل پکی 123روپے، چاول اری53روپے، دال چنا مو ٹی 130،دال چنا باریک 126روپے، دال مسور موٹی 175روپے، دال ماش (بغیر دھلی) چمن 235روپے،دال ماش (دھلی) چمن243، دال مونگ دھلی ہوئی 143روپے،چنا سفید موٹا لوکل 188، چنا سفید باریک لوکل 155روپے، سوجی، میدہ 74روپے،بیسن 130روپے، چینی سفید 90روپے، گوشت چھوٹا 825روپے، گوشت بڑا425روپے اور دہی 80روپے فی کلوگرام، دودھ فی لیٹر 75روپے،روٹی تندوری 100گرام 07روپے، نان تندوری 110گرام 12روپے کے حساب سے دکاندار فروخت کریں گے سبزی و پھل اور دیگر اشیاء مارکیٹ کمیٹی کے روز مرہ بنیاد پر جاری کردہ ریٹ کے مطابق فروخت کئے جائیں گے کوئی شخص یا دکاندار مقرر کر دہ نرخ سے زیاد ہ وصول نہیں کرے گا دکاندار ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔