ماچھیوال بلال اکبر بھٹی ایکس ایم پی اے حلقہ ماچھیوال صدر پاکستان مسلم لیگ نون حلقہ پی پی 232 نے پاکستان مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت اور صوبائی قیادت کے حکم پر ضمنی الیکشن پی پی 206 خانیوال میں مسلم لیگ نون کے امیدوار رانا سلیم حنیف کی انتخابی مہم میں حلقے کے مختلف چکوک میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا

 
0
104

وہاڑی 03 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ماچھیوال بلال اکبر بھٹی ایکس ایم پی اے حلقہ ماچھیوال صدر پاکستان مسلم لیگ نون حلقہ پی پی 232 نے پاکستان مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت اور صوبائی قیادت کے حکم پر ضمنی الیکشن پی پی 206 خانیوال میں مسلم لیگ نون کے امیدوار رانا سلیم حنیف کی انتخابی مہم میں حلقے کے مختلف چکوک میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے ہمیشہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک میں مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے انشاءاللہ الیکشن میں مسلم لیگ نون کے امیدوار رانا محمد سلیم حنیف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ان کے ہمراہ نعیم خان بھابھا سابق صوبائی وزیر سابق ایم پی اے شہزاد مقبول خان موجود تھے