لاہور(ٹی این ایس)شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ۔شاہدرہ چوک کی اطراف کی سڑکیں 100 فیصد مکمل،خوبصورت پودے او رلینڈ سیکپنگ . ڈرینج کا کام بھی 100فیصد پورا

 
0
94

شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ۔شاہدرہ چوک کی اطراف کی سڑکیں 100 فیصد مکمل،خوبصورت پودے او رلینڈ سیکپنگ . ڈرینج کا کام بھی 100فیصد پورا

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا رات گئے صوبائی کابینہ کے ہمراہ شدید سردی میں شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ

وزیر اعلی محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ شاہدرہ چوک کی بیوٹیفکیشن کے کاموں کا معائنہ کیا

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاہدرہ چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کے 100فیصد کام مکمل ہونے پر کنٹریکٹر، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے و ڈی جی پی ایچ اے کو شاباش دی

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اطراف کی سڑکوں کا معائنہ کیا اور اعلیٰ معیار کو سراہا

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لینڈ سکیپنگ کی تعریف کی

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج شاہدرہ چوک گلبرگ جیسا خوبصورت ہوگیاہے۔ محسن نقوی

صوبائی وزراء ایس ایم تنویر۔ منصور قادر۔عامر میر، اظفر علی ناصر، بلال افضل۔سیکرٹریز اطلاعات، تعمیرات و مواصلات، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے، سی سی پی او، سی ٹی او، ڈی جی پی ایچ اے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام، چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی، نیسپاک کے حکام، ایم ڈی واسا، چیف ایگزیکٹوآفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے