وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کب ہو گا

 
0
132

اسلام آباد 06 اپریل 2022 (ٹی این ایس): نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا یا نہیں؟ کنفیوژن برقرارہے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے آج شام ساڑھے سات بجے اجلاس طلب کر رکھا تھا، لیکن ترجمان پنجاب اسمبلی نے آج ہونے والا اجلاس کی تردید کر دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آج طلب کئے جانے والے اجلاس کو کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہوا، اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا۔

جبکہ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے 7 بجے ہوگا۔

دوست محمد مزاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب بھی آج ہی ہوگا، قائد ایوان کے لیے پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز آمنے سامنے ہونگے۔

پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کا انتخاب آئین کےمطابق ہوگا، ڈپٹی اسپیکر

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کرنے کی منظوری دی تھی، ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کیلئے موخر کیا گیا۔