کراچی (ٹی این ایس) کراچی کے علاقے ویسٹ، تھانہ پیرآباد کی حدود قصبہ کالونی میں پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم شفیع اللہ ولد شیرین زادہ زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن جبکہ موقع سے چلیدہ خول اور دیگر سامان برآمد کیا گیاپولیس کے مطابق دو روز قبل چاٹی ہوٹل کے قریب قتل ہونے والے 30 سالہ محمد شاہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی گئی تھی۔ کارروائی کے دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاپولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مذکورہ قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہےزخمی ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے ضابطے کی کارروائی جاری ہےکارروائی میں ایس ایچ او تھانہ پیرآباد وسیم انیس اور پولیس ٹیم نے حصہ لیا۔













