ریحام خان کا اپوزیشن رہنماؤں کو مولا جٹ بننے کا مشورہ

 
0
109

اسلام آباد 06 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپوزیشن رہنما شہباز شریف اور پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو مولا جٹ بننے کا مشورہ دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہ ’شہباز شریف اور بلاول ٹھگوں کو ڈیل کرنے میں نرمی برت رہے ہیں ،نوری نت کے لیے آپ کو مولا جٹ بننا ہوگا‘۔

واضح رہےکہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد ریحام خان کی جانب سے متعدد بار وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے ۔