فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان

 
0
140

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پاکستان ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ مزید مشاورت کے بعد آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کی درخواست کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے سڈنی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فخر زمان انجری کا شکار ہونے کے باعث کل کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کل سڈنی میں شیڈول ہے۔