تھانہ کورنگی صنعتی ایریا سے گٹکا و ماوا بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

 
0
506

کراچی 27جولائی (ٹی این ایس)پولیس کا کورنگی کے علاقے میں سٹریٹ کریمنل اور گٹکا مافیا کیخلاف آپریشن، گٹکا و ماوا بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے معتبر اطلاع پرکورنگی کے علاقے سیکٹر 6/f نزد فرید مسجد سیکٹر 16/17 مھران ٹاون KIA میں بھاری نفری کے ساتھ ایک ماوا گٹکا (مھران) بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے جہاں سے تیار شدہ ماوا ، گٹکا ، مشینری، آلات، چھالیا کے بورے چونے کے بورے تمباکو کے بڑے بڑے کاٹن اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ سامان دو مزدہ ٹرکوں میں لے کر تھانے روانہ کر دیا ہے جبکہ فیکٹری کے مالک محمد حسین قائم خانی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اس کے دو ساتھی پارٹنرز عمران اور طاہر فرار ہوگئے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیم لاٹھی کے علاقے میں روانہ کردی گئی ہے ،برآمدہ گٹکا ماوا و دیگر سامان مشینری کی مالیت 55 لاکھ کے قریب ہے۔ مزید تفتیشی عمل و ضابطے کی کاروائی جاری ہے ۔