کسی بھی شخص ، جماعت اور افراد کو شہرقائد کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،وفاقی وزیر داخلہ

 
0
374

کراچی اگست 16(ٹی این ایس)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کراچی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کسی بھی شخص ، جماعت اور افراد کو شہرقائد کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی ترقی کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور کسی کو بھی کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ملک دشمن عناصر سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی لیکن پرامن سیاست کا احترام کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی جبکہ وزیر داخلہ نے رینجرز کی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی کاوشوں سے شہر میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔