سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول مفرور قرار ،وارنٹ گرفتاری جاری

 
0
719

کراچی اگست 11(ٹی این ایس)انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کو مفرور قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔کراچی کی انسداد ہشت گردی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر اور 22 اگست کو میڈیا ہاؤسز پر حملے سمیت متعدد مقدمات کی سماعت ہوئی۔فاروق ستار، خواجہ اظہار، قمر منصور، کنور نوید، عامر خان، ساتھی اسحاق، ریحان ہاشمی، روف صدیقی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلاء کو مقدمے کے دستاویزات فراہم کی گئیں۔پولیس نے تین مقدمات میں حتمی چالان پیش کیے جو عدالت نے منظور کرلئے۔ پولیس نے چالان میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور بانی ایم کیو ایم کو مفرور قرار دے دیا۔عدالت نے ایم کیو ایم بانی اور خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔اس موقع پر عدالت نے کیس سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ آئندہ سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔