کراچی : منگھوپیر  میں دو منشیات فروش  گرفتار  

 
0
280

کراچی ، جولائی 17 (ٹی این ایس): منگھوپیر  میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو  گرفتار  کر لیا ہے۔ملزمان جن کی شناخت فرمان ولد جان بہادر اور شاہد ولد عمر باچا  کے طور پر کی گئی ہے ،کے قبضے سے دو کلو ڈیڑھ سو گرام چرس برآمد   ہوئی۔

پولیس کے مطابق  فرمان کے قبضے سے ایک کلو ایک سو گرام چرس جبکہ ملزم شاہد کے قبضے سے ایک کلو پچاس گرام چرس برآمد  ہوئی

ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 237/18 بجرم دفعہ 6/9C درج کر لیا گیا۔