بلدیہ ملیر :یوسی 6 قائد آباد میں سرکاری فنڈز غائب ، نام نہاد تعمیرات ، نیب و اینٹی کرپشن خاموش

 
0
328

پانی کی لائینیں ڈالنے کے کام میں بھرپور کرپشن کی اطلاعات کے باوجود محتسب تماشائی
کراچی جون 09(ٹی این ایس):روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے لگانے والوں کی ضلع کونسل کراچی ہو یا بلدیہ ملیر دونوں عوامی مسائل کے حل میں ناکام رہے ، بلدیہ ملیر کے کالے کرتوت پر نیب کی مجرمانہ خاموشی کیوں ؟ نیب نے بلدیہ ملیر پر چھاپہ مارکر جو ریکارڈ قبضے میں لیا تھا اس کے حوالے سے نیب وضاحت کرے کہ اس ریکارڈ کا کیا بنا ? اور ریکارڈ سے نیب نے کیا اچار ڈالا ہے ، کس کی بے قاعدگی تلاش کی ? کیا ریکارڈ خوامخواہ ہی قبضے میں لیا تھا یا واقعی کچھ کرپشن بھی پکڑی ہے ? اگر نیب کو کرپشن یا بے قاعدگیاں دکھائی نہیں دے رہیں تو زرا بلدیہ ملیر کی یونین کونسل 6 کا رخ کرے اور یہاں کے بلدیاتی ذمہ داران سے حساب لے کہ انہیں کتنے فنڈز جاری ہوئے اور وہ فنڈز کہاں خرچ ہوئے ?قائد آباد کے علاقے میں ڈالی جانے والی واٹر لائینوں و دیگر تعمیرات میں سنگین کرپشنز کی اطلاعات ہیں۔