کراچی ،نومبر23(ٹی این ایس): سندھ ہائی کورٹ نے پولیس افسران کی تقرری اور تبادلوں سے متعلق نئے رولز کی تفصیلات طلب کرلیں۔جمعرات کو دو رکنی بینچ کے روبرو پولیس افسران کی تقرری، تبادلوں کی مدت سے متعلق قانون ساز کمیٹی میں آئی جی سندھ کو شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ حکومت سے پولیس کے نئے رولز کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ایڈوکیٹ جنرل کو حکم دیا گیا کہ سندھ حکومت سے وضاحت لے کر بتائیں کہ پولیس رولز کا کیا بنا۔
ریماکس دیتے ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں سندھ پولیس رولز کن مراحل میں 30 نومبر کی بھی تفصیلات پیش جائیں۔ درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ 7 ستمبر کو عدالت نے پولیس افسران کی تقرری تبادلوں اور مدت سے متعلق نیا ڈرافٹ بنانے کی ہدایت دی۔ صوبائی کابینہ نے نیا ڈرافٹ بنانے سے متعلق کمیٹی میں آئی جی سندھ کو شامل نہیں کیا۔ سندھ حکومت عدالتی فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں کر رہی۔