کراچی (ٹی این ایس ) :سابق رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

 
0
107

تحریک انصاف کراچی کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکرم چیمہ نے کہا ‘میں کل جیل سے آیا ہوں، آج پریس کانفرنس کر رہا ہوں۔ ابتر معاشی صورتحال میں سانحہ 9 مئی ہوا، اس پر بات کروں گا۔ 9 مئی کی مذمت کرتا ہوں واقع میں ملوث افراد کو سخت سزا ملنی چاہیے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی وجہ سے کراچی کو امن ملا، قانون نافذ کرنے والے لوگوں نے جانیں دیں۔ رینجرز کی وجہ سے آج کراچی میں کسی کو بھتے کی پرچی نہیں ملتی۔ سانحہ 9 مئی کو جو ہوا اس میں ٹارگٹ صرف مسلح افواج ہی نہیں تھیں۔احتجاج کی آڑ میں املاک کو نقصان پہنچانا مناسب نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد مجھ پر دو مقدمات درج ہوئے۔ اس لیے رپوش ہو گیا۔ اب ضمانت کرا کے آیا ہوں۔ میں بھاگا نہیں ہوں۔ 20 دن جیل میں رہا ہوں۔ کراچی میں پیدا ہوا اسی شہر میں پلا بڑھا ہوں لوگوں کی خدمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کی صدارت اپنی مرضی سے کی تھی لیکن اب پی ٹی آئی کراچی کی صدارت اور بطور رکن استعفی دیتا ہوں۔
اکرم چیمہ نے کہا کہ سیاست جاری رکھوں گا۔ ہم سیاست کے ذریعہ ملک کی خدمت کریں گے۔ ہم پاکستان کی سیاست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ غلط فہمیوں کی بنیاد پر مجھ پر 2 ایف آئی آر تھیں، اس لیے انڈر گرائونڈ تھا۔

ایک سوال کے جواب میں اکرم چیمہ نے کہا’ ابھی وقت بتائے گا کہ میں استحکام پارٹی میں جاوں گا یا نہیں۔ میں حکم پر چلنے والا بندہ نہیں ہوں۔