کے ڈی اے کے ملازمین کو17 ماہ سے تنخواہیں جاری نہ کرنے پر عدالت برہم

 
0
488

کراچی ،نومبر23(ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے کے ڈی اے کے 98 ملازمین کی ایم ڈی اے سے واپسی سے متعلق درخواست پر 17 ماہ سے تنخواہ نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کے ڈی اے کے 98 افسران کی ایم ڈی اے سے واپسی سے متعلق سماعت ہوئی۔ 17 ماہ سے ملازمین کی تنخواہیں جاری نہ کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے ریماکس میں کہا کہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے لوگوں کا گھر کیسے چلے گا ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی تنخواہ ایک ماہ بند کردیں تو ہوش ٹھکانے آجائیں گے۔ جسٹس گلزار نے ریماکس دیئے کہ ملازمین کو کا قانون کے تحت کے ڈی اے سے ایم ڈی اے بھیجا گیا ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ ملازمین کو اسکیمز کے ساتھ ٹرانسفر کیا گیا تھا اسکیم کے تحت واپس آگے۔

عدالت نے کے ڈی اے اور ایم ڈی اے کے ڈی جیز کو 28 نومبر کو تحریری وضاحت کے ساتھ طلب کرتے ہوئے درخواست گزاروں کی اصل ملازمت سے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ دائر درخواست کے مطابق یہ استدعا کی گئی تھی کہ ہمیں شاہ لطیف اور تیسر ٹائون اسکیمز کے تحت ایم ڈی اے بھیجا گیا تھا۔ ڈیپوٹیشن سے متعلق عدالتی فیصلے کا اطلاق ہم پر نہیں ہوتا۔