پی ٹی آئی کالاہور کے آٹھ متنازعہ صوبائی حلقوں میں سروے کے بعد ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ 

 
0
306

حلقے کے مقامی رہنماؤں ،ووٹرز سے سروے اور سکروٹنی کے بعد باضابطہ اعلان کردیاجائیگا‘ ذرائع 
لاہور09جون(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے آٹھ متنازعہ صوبائی حلقوں میں سروے کے ذریعے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،آئندہ ایک دو روز میں حلقے کے مقامی رہنماؤں اور ووٹرز سے سروے اور بعد ازاں سکروٹنی کے بعد باضابطہ اعلان کردیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے لاہور کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے کے خواہشمندوں سے موصول ہونے والی اکثریتی درخواستوں پرامیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کر دیا ہے تاہم صوبائی حلقوں پی پی 145،153،164،166،167،168،169پر تنازعہ ہونے کیو جہ سے مذکورہ حلقوں میں سروے کرایا جائے گا اور اس کی رپورٹ او ر سکروٹنی کے بعد باضابطہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔