عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے،شہبازشریف

 
0
329

لاہور :ستمبر 7 (ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی سرویلنس کا کام تیز کیا جائے اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس ہو کر کام کریں۔ بارشوں کے باعث کھڑے پانی کا فوری نکاس یقینی بنایا جائے،اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے تمام ادارے مربوط انداز سے کام کریں اور عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے۔

انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہ رکھنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے اور انسداد ڈینگی کے اقدامات کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مرض کی روک تھام کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ، اس ضمن میں غفلت یا تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان ڈور اور آ?ٹ ڈور سرویلنس پر بھرپور توجہ دی جائے اور تمام متعلقہ ادارے جذبے اور محنت کے ساتھ کام کریں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی وبائ سے نمٹنے کے حوالے سے پنجاب کی میڈیکل ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے، اس پر میں صوبائی وزیر صحت ، سیکرٹریز صحت اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی میڈیکل ٹیم نے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا کے بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کی ہے۔