ملی مسلم لیگ نامی کوئی سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے نہ ہی اسے کوئی انتخابی نشان الاٹ ہوا ہے: الیکشن کمشن

 
0
519

اسلام آباد ستمبر 7 (ٹی این ایس )لیکشن کمشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ نامی کوئی سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے نہ ہی اسے کوئی انتخابی نشان الاٹ ہوا ہے۔الیکشن کمشن سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمشن نے اس بات کی کھل کر وضاحت کی ہے کہ ملی مسلم لیگ کے نام سے کوئی بھی سیاسی جماعت الیکشن کمشن آف پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے اور نہ ہی اس کی کوئی قانونی حیثیت ہے ۔ حلقہ این اے 120 لاہور میں جو امیدوار ملی مسلم لیگ کے نام کے ساتھ الیکشن لڑ رہا ہے وہ درحقیقت ایک آزاد امیدوار ہے ۔ جس کو انتخابی نشان انرجی سیور بلب الاٹ کیا گیا ہے ۔