میانمار کے خلاف احتجاج کل اسلام آباد میں سخت سکیورٹی اقدامات کا فیصلہ

 
0
375

اسلام آباد ستمبر 7 (ٹی این ایس ) میانمار میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کے ردعمل میں 8 ستمبر کو احتجاج کے موقع پر وفاقی پولیس نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا اس روز ریڈ زون مکمل سیل ہوگا جس کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے ہوگی جبکہ اس احتجاج کے دوران ریڈ زون کو محفوظ رکھنے کےلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے میانمار کے سفارتخانے کے راستے کو بھی پولیس حکام مکمل سیل کریں گے جبکہ 7 ستمبر کو آبپارہ سے احتجاجی مظاہرے کے دوران ریڈ زون کی سیکیورٹی کےلئے پولیس نے خصوصی انتظامات کرلئے ہیں جس کےلئے پنجاب پولیس کی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے ۔