پاکستانی و چینی وزیر خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر باہمی تعاون کا اعلان

 
0
427

بیجنگ: ستمبر 8(ٹی این ایس )وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر پاکستان و چین ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں جبکہ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے چینی ہم منصب سےملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ .چینی قیادت سے سی پیک،اقتصادی تعاون،تعلیم،عوامی سطح کےرابطوں پربات ہوئی۔

باہمی تعلقات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں۔ .پاکستان اورچین علاقائی ،عالمی فورم پرایک دوسرےکی حمایت کرتےہیں۔ .پاکستان،چین تمام علاقائی اوربین الاقوامی امورپرایک دوسرے سےبات کرتے ہیں۔ .پاکستان چین کی ون چائناپالیسی کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔ .پاکستان اورچین کی پالیسی بےمثال اورقابل تقلیدہے۔ سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک رابطوں اورعلاقائی تعاون میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

سی پیک چین کے صدر کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ سی پیک باہمی رابطوں اورخطےکی ترقی کےلیےبہت اہم ہے۔ افغان مسئلہ کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کےلیے چین انتہائی اہم کردارادا کررہا ہے۔ افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں امن پاکستان،چین اورخطے کےمفاد میں ہے۔ امریکاکی نئی افغان پالیسی کا بغورمطالعہ کیاہے۔ افغانستان کےمسئلےکاکوئی فوجی حل موجودنہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کےمثبت نتائج آئےہیں۔ ضرب عضب اورردالفسادکےذریعےدہشتگردوں کاخاتمہ کیاجارہاہے۔ اس موقع پر چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیرخارجہ سےخطےاورافغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی۔ پاکستان اور چین کےاسٹریٹیجک تعلقات مستحکم ہیں۔ پاکستان اورچین کےعوام کےدرمیان مضبوط تعلقات ہیں۔ چین پاکستان کےمفادات کا احترام کرتا ہے۔

بدلتی علاقائی ، بین الاقوامی صورتحال میں پاکستان اور چین ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان،چین دفاعی وعلاقائی سلامتی کیلیے ایک دوسرے سے بھرپورتعاون کریں گے۔ سی پیک ایک عظیم منصوبہ ہے۔ اسموقع پر افغان مسئلے پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کےدرمیان بہترتعلقات چاہتےہیں۔ افغانستان میں امن پاکستان،چین اورخطے کےمفاد میں ہے۔ افغان قیادت پرمشتمل مصالحتی عمل ہی افغانستان میں امن کا ضامن ہے۔دہشتگردی کے حوالے سے پاکستانی خدمات کو سراہتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام،حکومت،فوج نے دہشتگردی کیخلاف لازوال قربانیاں دیں۔ دہشتگردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے،نمٹنےکیلیےمشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔