چین ، سفیر معین الحق کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے ملاقات

 
0
208

بیجنگ 02 مارچ 2022 (ٹی این ایس): چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بدھ کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے ملاقات کی ہے ۔بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران سفیر حق نے ژانگ منگ کو ایس سی او کے سیکرٹری جنرل کے طور پر تعیناتی پر مبارکباد دی اور انہیں آئندہ تین سالوں میں کامیاب اور نتیجہ خیز مدت کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

چین کے ایک تجربہ کار سفارت کار ژانگ منگ نے اس سال یکم جنوری کو ایس سی او کے نئے سیکرٹری جنرل کے طور پر تین سال کی مدت کے لیے چارج سنبھالا ہے ۔چینی سفارتکار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ ازبک ولادیمیر نوروف سے لیا جو 2019 سے اس عہدے پر فائز تھے۔