پشاور ستمبر 8 (ٹی این ایس) ایم ڈی بینک آف خیبر شمس القیوم نے عہدے سے برطرفی کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بینک آف خیبر کے ایم ڈی شمس القیوم کو وزیر خزانہ کے خلاف بے بنیاد الزامات شائع کرانے پرخیبرپختونخوا نے گزشتہ روز عہدے سے برخاست کرنے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7روز میں معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ ایم ڈی شمس القیوم نے حکومتی فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے اپنی برطرفی پر ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
شمس القیوم نے پشاور ہائیکورٹ درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان بطور ایم ڈی بینک آف خیبر کے عہدے سے غیر قانونی طور پر ہٹایا گیا ہے۔درخواست میں وزیر خزانہ ،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری وزارت خزانہ کو فریق بنایا گیا ہے۔