اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے کی جانب سے مساجد شہید کرنے کے خلاف احتجاج کے بعد مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ مدنی مسجد کی جگہ پر نمازیوں کے جمع ہونے اور ویڈیوز کے منظرِ عام پر آنے کے بعد مساجد کو ملنے والے تمام نوٹس منسوخ کر دیے گئے۔ ایکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق مدنی مسجد دوبارہ تعمیر کی جائے گی۔ احتجاج کے دوران ہزاروں افراد مسجد کے مقام پر پہنچ گئے۔













