اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد میں مسجد شہید کرنے کے تنازع پر مذاکرات جاری

 
0
34

اسلام آباد (ٹی این ایس)(آئی پی ایس) اسلام آباد میں مسجد شہید کرنے کے معاملے پر حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔
حکومت کی جانب سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری مذاکراتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ وفد میں آئی جی اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی شامل ہیں۔
جے یو آئی کی جانب سے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز اور دیگر علماء کرام شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت علماء کرام کو آج کے احتجاجی مظاہرے کو موخر کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔