سپریم کورٹ زینب قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت (کل) سے کرے گی

 
0
705

اسلام آباد،جنوری15(ٹی این ایس):سپریم کورٹ میں قصور واقعے سے متعلق ازخود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے ،ْسماعت (کل) منگل کو ہوگی ۔پنجاب کے ضلع قصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جس کی لاش 9 جنوری کو کچرا کنڈی سے ملی ،ْزینب کے قتل سے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور قصور میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس سے 2 افراد پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے واقعہ کا از خود نوٹس لیا تھا جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر آئی جی پنجاب کو 36 گھنٹوں میں ملزم گرفتار کرکے رپورٹ دینے کا حکم دیا تھا تاہم ملزم گرفتار نہ ہوسکے۔سپریم کورٹ نے زینب قتل سے متعلق از خود نوٹس کیس (آج) منگل کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے جس کے لیے بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا اور اس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کونوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔