اسلام آباد: ہوٹلوں میں مردہ مرغیوں کے گوشت کے استعمال کا انکشاف

 
0
627

اسلام آباد اکتوبر6 (ٹی این  ایس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت و قومی خدمات کا اجلاس چیرمین کمیٹی سینیٹر سجاد حسین طور کی زیر صدارت ہوا جس  میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آغا نجیب نے انکشاف کیا کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام بڑے ہوٹلوں سمیت چھوٹے ہوٹلز اور ریستوران میں مردہ اور نیم مردہ حالت میں آنے والی مرغیوں کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے، چھاپوں کے دوران ان کے اسٹورز سے کئی ماہ پرانا گوشت برآمد ہوا ہے۔

آغاز نجیب نے بتایا کہ کسی بھی بڑے ہوٹل کو سیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو سفارشیں آنے لگتی ہیں، حکومت ہمیں اسلام آباد میں اختیارات دے ہم تمام کھانے پینے کی اشیاء کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کردیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ ملاوٹ شدہ دودھ کی وجہ سے بچوں میں بیشمار بیماریاں جب کہ لڑکیوں میں دودھ اور بریلرمرغی کی وجہ سے خواتین کے پوشیدہ امراض میں اضافہ دیکھنے میں آرہے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ہوٹلز عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، ان کو کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے۔