سرکاری ٹی وی حملہ کیس ،اگلی سماعت میں عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرا ئیں، عدالت کا پولیس کو حکم

 
0
399

اسلام آباد اکتوبر6 (ٹی این ایس )انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد میں سرکاری ٹی وی پر حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی. کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی. اشتہاری ملزمان عمران خان اور طاہر القادری پیش نہ ہوئے. عدالتی حکم پر پولیس نے عمران خان اور طاہر القادری کی جائیدادوں کا ریکارڈ آج بھی پیش نہیں کیا . عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرانے میں پولیس ناکام ہو چکی ہے. عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی پولیس اور چیف کمشنر اگلی سماعت میں عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرا دیں، انسپکٹر لیگل انیس اکبر عدالت میں پیش ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی عصمت اللہ ملک سے باہر ہیں اگلی پیشی میں آئیں گے. عدالت نے کیس کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔