عوام کے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے والا نو سرباز گروہ گرفتار

 
0
348
Hands in Handcuffs

کراچی اکتوبر6 (ٹی این ایس )پاکستان رینجرز (سندھ) نے گلستانِ جوہر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کر نے والے اداروں کے نام کا غلط استعمال کر کے مختلف جرائم میں ملوث نو سرباز گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم محمد رفیق ا حساس ادارے کے میجرعلی کا نام استعمال کر کے لوگوں کو جھانسہ دیتا تھا ۔ میجرعلی کا نام ظاہرکر کےملزم گرفتار ملزمان کے والدین اور رشتہ داروں سے رہائی کے بدلے رشوت وصول کر نے ،پلاٹوں پر قبضے اور زبردستی قبضے چھڑوانے جیسے جرائم کا مرتکب تھا ۔

تفصیلات کے مطابق اسنیپ چیکنگ پر تعینات رینجرز اہلکاروں نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکا ملزم محمد رفیق نے ا حساس ادارے کے میجرعلی ۔کے نام سے تعارف کروایا ۔ ڈیپارٹمینٹل کارڈ نا ہونے کی وجہ سے دورانِ تلاشی ملزم کی گاڑی سے ایک عدد غیر قانونی 9ایم ایم پسٹل بمعہ 5 راؤنڈ،منشیات اور پراپرٹی کی جعلی دستاویزات بھی بر آمدکی گئیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے گروہ کی کارروائیوں کا انکشاف کیا ۔جعلی میجر علی کے علاوہ گروہ میں شامل دیگر ملزمان غلام فرید اور علی حسن کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے