قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی ڈیڈلاک نہیں، قائد حزب اختلاف

 
0
525

اسلام آباداکتوبر 6(ٹی این ایس)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی ڈیڈلاک نہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی جس کے دوران نئے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے نام وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں، ملاقات خوشگوار ماحول میں مشاورت ہوئی جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں، امید ہے ایک دو ملاقاتوں میں کسی نام پر اتفاق ہو جائیگا ٗ کوشش ہے کہ چیئرمین نیب کا خوش اسلوبی سے تقرر ہوجائے اور کسی اچھے نام پر اتفاق ہوجائے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ چیرمین نیب کے لیے حکومت اوراپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے مجوزہ نام مسترد کردئیے ہیں۔