کموڈور عبدالباسط بٹ کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

 
0
3434

کراچی ، جنوری 01 (ٹی این ایس):پاک بحریہ کے کموڈورعبدالباسط بٹ کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق  ریئر ایڈمرل عبدالباسط بٹ جنھوں نے 1989میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا   اس وقت ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

رئیر ایڈمرل عبدالباسط بٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور ترکش آرمڈ فوسز وار کالج ترکی کے گریجویٹ ہیں ۔آپ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیاہے۔