طارق فاطمی سے ایک روز بعد ہی خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا

 
0
280

اسلام آباد 21 اپریل 2022 (ٹی این ایس): طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز طارق فاطمی کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا۔

کیبنٹ ڈویژن نے بھی اپنی ویب سائٹ پر طارق فاطمی کے بطور معاون خصوصی تعیناتی کو اپ ڈیٹ کر دیا تھا۔

تاہم اب حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ طارق فاطمی اس سے قبل 2013 سے 2017 میں بھی اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور رہے جبکہ وہ امریکا اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔