ڈالر کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے: رانا ثنا اللہ

 
0
121

اسلام آباد 12 مئی 2022 (ٹی این ایس): وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید جھوٹے ہیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا تھا اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے جبکہ معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کر رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم صرف معیشت ہی نہیں بلکہ جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے۔