جو قومیں قانون کے آگے سرنگوں نہیں ہوتیں وہ نست ونابود ہوجاتیں ہیں۔نوا زشریف اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں،شیخ رشید

 
0
387

اسلام آباد  جولائی28(ٹی این ایس):  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں،ہمیں تو معلوم نہیں تھا کہ پانامہ کیا ہے جو قومیں قانون کے آگے سرنگوں نہیں ہوتیں وہ نست ونابود ہوجاتیں ہیں،نواز شریف کے خلاف کسی کو سازش کی ٖضرورت نہیں ۔جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جو قومیں قانون کے آگے سرنگوں نہیں ہوتیں وہ نست ونابود ہوجاتیں ہیں۔نوا زشریف اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں۔ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ پانامہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے کیس پورے جوش وجذبے سے لڑا ہے ۔نواز شریف کے خلاف کسی کو سازش کی ضرورت نہیں۔ نواز شریف کے اندر خود سازش کا سوئچ لگا ہوا ہے۔