وزیراعظم محمد نوازشریف نے سپریم کورٹ کانااہلی کافیصلہ قبول کرلیا

 
0
518

اسلام آباد جولائی28(ٹی این ایس) : وزیراعظم محمد نوازشریف نے سپریم کورٹ کانااہلی کافیصلہ قبول کرلیا، وزیراعظم نوازشریف اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاناما کیس پر سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرلیاہے ۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اپنے عہدے اور ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔