92 سالہ برطانوی کرکٹر کا وزیراعظم کے لیے خوبصورت پیغام

 
0
264

جب آپ لارڈز کے میدان میں کرکٹ کھیلتے تھے توکہا تھا کہ میں اپنے ملک کو بدل کر دکھ دوں گا،اب آپ وزیراعظم بن گئے ہیں،آپ میں ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت ہے۔ رابرڈ کا وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد نومبر 30 (ٹی این ایس): انگلینڈ میں مقیم ڈاکٹر نے اپنے ایک مریض کی ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں وہ وزیراعظم عمران خان کے لیے پیغام دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پاکستان کے 22 وزیراعظم منتخب ہوئے جس کے لیے انہوں نے 22سال کی طویل جدوجہد کی۔تاہم وہ سیاست میں آنے سے قبل ہی ایک معروف شخصیت تصور کے جاتے تھے جن کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ہیں۔
انگلیںڈ میں وزیراعظم عمران خان کے ایسے مداح ہیں جن کی عمر 92 سال ہو گئی تاہم انہیں اب بھی عمران خان کی کرکٹ کے زمانے کی کہیں ہوئی باتیں یاد ہیں۔92 سالہ غیر ملکی شخص نے وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا ہے۔ان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ میرا عمران خان کے نام پیغام ہے۔ میر انام رابرٹ ڈیئر ہے۔ میں میلبورن کرکٹ کلب کا پچیس سال تک حصّہ رہا ہوں، جہاں میری شناخت ایک بیٹسمین اور آف بریک باؤلر کی تھی۔
میں نے آپ کو لارڈز کے میدان میں اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا۔ آپ نے ماضی میں کہا تھا کہ آپ پِاکستان کے وزیر اعظم بننے کے بعد اپنے ملک کو بدل کر رکھ دیں گے۔92 سالہ شخص نے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ ایسے لیڈر ہیں جو یہ کر سکتا ہے۔جو شخصیت آپ کی کرکٹ کے زمانے کی تھی اور اس وقت آپ جو جذبہ دکھاتے تھے،آپ اب وہی کر سکتے ہیں۔
آپ نے خود کو چیمپئین ثابت کیا ہے،آپ کے ملک کو آپ کی بطور لیڈر ضرورت ہے۔رابرڈ نامی شخص نے مزید کہا کہ میں عمران خان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔میں ان کی صحت کے لیے بھی دعا گو ہوں کیونکہ عمران خان ایسی شخصیت ہیں جو پاکستان کے لیے کچھ کر سکتے ہیں۔