پولیس نے خود کو ایف بی آر کا ملازم ظاہر کرنے والے نوسرباز گرفتار کر لئے

 
0
264

راولپنڈی نومبر 30 (ٹی این ایس): پولیس نے خود کو ایف بی آر کا ملازم ظاہر کرنے والے نوسرباز گرفتار کر لئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس لائنز کے گیٹ پر خود کو ایف بی آر کا ملازم ظاہر کیا۔ پولیس کی پوچھ گچھ پر گیٹ بلاک کرنے کی کوشش کی۔ ملزمان قیصر اور بلال پولیس لائن کے گیٹ پر شناختی کارڈ طلب کرنے پر ملزمان نے پولیس ملازمان سے الجھ پڑے، گالم گلوچ کی۔ ملزمان نے پولیس ملازم کو گریبان سے پکڑ کر وردی پھاڑ دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ تھانہ سول لائن پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر نوسرباز ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ نوسربازوں کے خلاف مقدمہ درج۔ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔