صدرڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 04ملزمان گرفتار، 04 کلوسے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج

 
0
10062

راولپنڈی 26 جون 2020 (ٹی این ایس): صدرڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 04ملزمان گرفتار، 04 کلوسے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران 03 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان محمد عمر،حضرت ولی اورمحمد شفیق سے 02کلو900گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار منشیات فروشوں کا تعلق خیبر پختونخواہ اور افغانستان سے ہے جو راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے، ایس ایچ او جبکہ ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی منشیات فروش حفیظ عرف حفیظا کو گرفتار کرکے 01کلو 540 گرام چرس برآمد کرلی، نوجوان نسل کو تباہی کی طرف گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایس پی صدر سی پی او محمد احسن یونس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی پرایس پی صدر، متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش