راولپنڈی(ٹی این ایس) سی پی او سید خالد ہمدانی کا نالہ لئی اور ملحقہ علاقوں کا دورہ

 
0
97

،منشیات پاکٹس کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ،نالہ لئی اور گردونواح کی منشیات پاکٹس سے 300کے قریب منشیات کے عادی افرادکوعلاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا،منشیات سپلائی نیٹ ورک کو بریک کیا گیا،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر بھر پور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ میں 770سے زائد بڑے منشیات فروشوں کو جیل بھجوایا گیا،سی پی اوسید خالدہمدانی۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے نالہ لئی اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیااورمنشیات پاکٹس کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا،سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ نالہ لئی اور گردونواح کی منشیات پاکٹس سے 300کے قریب منشیات کے عادی افرادکوعلاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا،منشیات فروشوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ منشیات کے عادی افراد کا علاج معالجہ بھی اہم ہے، منشیا ت کے عاد ی افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں،اسکے لیے ضلعی انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر بھر پور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ میں 770سے زائد بڑے منشیات فروشوں کو جیل بھجوایا گیا،منشیات سپلائی نیٹ ورک کو بریک کیا گیا،کریک ڈاؤن میں 18من سے زائدچرس،05کلو سے زائد ہیروئن اور 1500لیٹر سے زائد شراب اور آئس برآمد کی جا چکی ہے،منشیات پاکٹس کلیر کروانے پر سی پی اونے ایس ڈی پی او سٹی اور ٹیم کو شاباش دی،شہریوں اور سول سوسائٹی سے اپیل ہے کہ منشیات کے خاتمہ کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔