راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ دھمیال حسنین شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم موثر کاروائی

 
0
124

 سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان گرفتار، چھینی گئی رقم 01 لاکھ روپے، 02 چھینے گئے، 04 چوری شدہ موٹرسائیکل، 04 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے چھینی گئی رقم 01 لاکھ روپے، 02 چھینے، 04چوری موٹرسائیکل، 04 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے،شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او دھمیال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔