راولپنڈی (ٹی این ایس) گرین بس ڈرائیورز کے لیے روڈ سیفٹی آگاہی ورکشاپ

 
0
2

راولپنڈی (ٹی این ایس) گرین بس ڈرائیورز کے لیے روڈ سیفٹی آگاہی ورکشاپ

راولپنڈی ٹریفک ہیڈکوارٹر میں گرین بس ڈرائیورز اور عملے کے لیے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں ڈی ایس پی ٹریفک نے ڈرائیورز کو محفوظ ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین کی پابندی، تیز رفتاری سے گریز اور بس اسٹاپ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کی تربیت کا مقصد مسافروں، شہریوں اور دیگر روڈ یوزرز کے لیے محفوظ سفری ماحول کو فروغ دینا ہے۔