محمدنوازشریف کو اڈیالہ جیل سے آرمرڈ وہیکل کے ذریعے سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا جائے گا

 
0
458

میڈیا نمائندوں کی محدود تعداد کوریج کے لئے کمرہ عدالت جاسکے گی

راولپنڈی، اگست 12 (ٹی این ایس):   سابق وزیر اعظم محمدنوازشریف کو اڈیالہ جیل سے آرمرڈ وہیکل کے ذریعے سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا جائے گا۔

پولیس ذرائع  کے مطابق نوازشریف کے قافلے میں جیمرز والی گاڑی  اور ایمبولینس بھی شامل ہوگی۔

احتساب عدالت اوراطراف دو سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

کمرہ عدالت اور حاطے میں داخلہ صرف فراہم کئے جانے والے ناموں کی لسٹ پر ہی ہوگا۔

میڈیا نمائندوں کی محدود تعداد کوریج کے لئے کمرہ عدالت جاسکے گی۔