ڈکیتی کی واردات کے بعد  ٹیکسلا کے صرافہ بازار کے تاجران اورشہریوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا

 
0
572

ٹیکسلا، اگست 12 (ٹی این ایس):  ڈکیتی کی واردات کے بعد  ٹیکسلا کے صرافہ بازار کے تاجران اورشہریوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آج ڈاکوؤں آٹھ دوکانوں کو لوٹنے کی واردات پر دوکاندار اور علاقہ کے عوام سراپا احتجاج ہے اور ٹیکسلا پل کے قریب ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی گئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکو پورے شہر میں دنددناتے پھر رہے ہیں اور جسے چاہے لوٹتے ہیں انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ڈکوؤں کو پکڑا جائے یا د رہے ٹیکسلا کے انتہائی مصروف ترین صرافہ بازار میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے دیدہ دلیری سے بیک وقت اسلحہ کی نوک پر آٹھ دوکانیں لوٹ لیں اورفائرنگ کرتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہو گئے ، لٹ جانے والی تمام دوکانیں سنار وں کی تھیں ، ڈاکولاکھوں روپے نقدی اور سونا لے کر چلتے بنے۔