اسلام آباد: تھانہ نون کی حدود میں ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کی جان لے لی

 
0
444

گزشتہ آٹھ دنوں میں تھانہ نون کی حدود میں یہ ڈکیتی کی یہ چوتھی، اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد، اگست 12 (ٹی این ایس):  دارالحکومت کے تھانہ نون کی حدود میں ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک  اور شہری کی جان لے لی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق دو ڈاکو آئے اور لوٹ مار شروع کر دی اس دوران آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے  شہری حاکم خان نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اس پر فایرنگ کی اور وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

دونوں ڈاکو  موقع واردات سے فرار ہوگئے،پولیس تا حال ملزمان کی شناخت نہیں کر سکی،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے

گزشتہ آٹھ دنوں میں تھانہ نون کی حدود میں یہ ڈکیتی کی یہ چوتھی واردات تھی،اہل علاقہ کی بڑی تعداد احتجاج کے لئے تھانہ نون کے باہر پہنچ گئی۔