باد اور راولپنڈی کے مختلف  علاقوں میں گھریلو ملازمہ بن کر وارداتیں کرنے والے بین الاضلاعی منظم گینگ کے 11 خواتین اور 3 مرد گرفتار

 
0
1132

گرفتار گینگ کے قبضہ سے طلائی زیورات 80تولے،پرائز بانڈ مالیتی 50ہزار روپے،نقدی 4 لاکھ 40ہزار روپے ،قیمتی گھڑیاں،آرٹیفیشل جیولری اور آلات نقب زنی برآمد

اسلام آباد، جنوری 01 (ٹی این ایس): سی آئی اے پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئےاسلام آباد کےسہالہ،لوہی بھیر ،رمنا ،کورال ،کراچی کمپنی،گولڑہ شریف،انڈسٹریل ایریا،مارگلہ،شالیمار،اور راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد میں گھریلو ملازمہ بن کر وارداتیں کرنے والے بین الاضلاعی منظم گروہ کے 11 خواتین،3مردوں کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کی ہدایت پرایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) محمد ذیشان نے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی اے ایس آئی رانا تسنیم احمد،اے ایس آئی فاخر مقبول معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دیدی جس نے پروفیشنل انداز میں یہ کامیاب کاروئی انجام دی۔

گرفتار ملزمان سے 80 تولے طلائی زیورات،پرائز بانڈ مالیتی 50ہزار روپے،نقدی 4 لاکھ 40ہزار روپے ،قیمتی گھڑیاں،آرٹیفیشل جیولری اور آلات نقب زنی برآمدکر لئے ۔گرفتار منظم گینگ کے ارکان کئی سالوں سے ضلع اسلام آباد اور راولپنڈی میں متواتر وارداتیں کررہے تھے اور کرایہ کی رہائش ہر دو ماہ تبدیل کر لیتے تھے۔اس کے علاوہ ملزمان سے متعدد جعلی شناختی کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں ۔گرفتار ملزمان میں عاصمہ بی بی،کرن،رخسانہ،نائلہ،یاسمین،عذرا،فرحت،سعدیہ،کوثر مسرت،شگفتہ،تنزیلہ،زینب،بلال ،شوکت علی اور محمد منشاءشامل ہیں ۔گرفتار گینگ کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانہ جات میں 13 مقدمات درج رجسٹر ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے سی آئی اے پولیس کی اس اعلیٰ کارکردگی پر انہیں نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔