فاٹا کے عوام کوزندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر خیبرپختونخوا

 
0
351

پشاور، جنوری01(ٹی این ایس):گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ خیبرایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے قبائلی متاثرین کو ان کے علاقوں میں دوبارہ آباد کردیاگیاہے اورمذکورہ علاقوں میں مواصلاتی انفرسٹرکچر کی بحالی سمیت ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ وہ تحریک انصاف فاٹا کے راہنما اقبال آفریدی کی قیادت میں خیبرایجنسی کے ایک گیارہ رکنی وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

وفد نے گورنر کو باڑہ سب ڈ ویژن اورتحصیل جمرود کے عوام کو درپیش بعض مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا۔گورنر نے کہا کہ فاٹا کے عوام کوزندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اوراس ضمن میں ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے۔ وفد کے ارکان نے باڑہ سب ڈویژن میں سڑکوں، ہسپتالوںوسکولوں اوردیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پرگورنرکا شکریہ ادا کیا۔ اورفاٹا کی ترقی کے لئے حکومتی اقدامات اورلوگوں کے کردار کو سراہا۔