خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، امیدواروں کی انتخابی مہم آخری دن زور پکڑ گئی ہے

 
0
2705

پشاور 18 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل سج گیا۔ امیدوار اپنی جیت کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے اور امیدوار اپنی جیت کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

امیدواروں کی انتخابی مہم آخری دن زور پکڑ گئی ہے اور امیدوار ووٹ مانگنے گلی محلے میں نکلے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابی مہم کا آخری روز ہے اور مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔